نوازشریف، مریم نواز کی 18 دسمبر کو وطن واپسی ہوگی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، مریم نواز 18 دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے اور اگلے روز 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مریم نواز جو لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے موجود ہیں، اُن کی واپسی 18 دسمبر پیر کے روز ہوگی اور اگلے روز دونوں باپ بیٹی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم مزید علاج کے لیے انہیں لندن میں رہنا پڑے گا، اُن کی دیکھ بھال کے لیے حسن اور حسین نواز وہاں موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 19 دسمبر کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اعلٰی سطحی مشاورتی اجلاس ہو گا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرا علٰی پنجاب شہباز شریف، راجہ ظفرالحق، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مسلم لیگ (ن) کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، سینیٹ انتخابات، عام انتخابات ، قبل از وقت انتخابات کے آپشن پر بھی غور ہو گا، ان اہم ایشوز پر سابق وزیراعظم نواز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.