نوازشریف ذاتی مسئلے میں ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں، شیخ رشید

نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ستھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا جب کہ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے جب کہ یہ جو بھی کریں گے اپنے لیے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.