نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے شخص کا ساتھی بھی گرفتار

سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے شخص کے قریبی ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عبدالغفور کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا جا رہا ہے ۔ملزم عبدالغفور نے جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر خطاب کے دوران جوتے سے حملہ کر دیا تھا۔ ملزم کا ایک اور ساتھی بھی موقع سے حراست میں لیا گیا جس کا تعلق دیپالپور سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*