نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہونگے

میاں شہباز شریف مزید دو دن لندن قیام کریں گے۔ اس سے قبل لندن میں کلثوم نواز کو ہارلے سٹریٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر چوتھے کیموتھراپی سیشن کا فیصلہ کریں گے۔ نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ تھے۔

خیال رہے احتساب عدالت نے نوازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف تینوں ریفرنسز پر سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی کو 19 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ آئندہ سماعت پر نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی پیش ہونا پڑے گا کیونکہ سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی مدت 12 دسمبر جبکہ مریم نواز کی 15 دسمبر کو ختم ہو گئی ہے۔ مزید 3 گواہ بھی عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.