نواز شریف عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں: طاہر القادری

لاہور:  ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ریلی اب صرف کاروں کا قافلہ ہے، نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اداروں کے خلاف اکسانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، کہتے ہیں میاں صاحب فوج اور عدلیہ کے خلاف بول رہے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنے گھر ضرور آئیں لیکن کسی قائدے یا طریقے سے، سڑکیں بند کر کے لوگوں کو مشکل میں ڈالنا اور پھر مظلوم بننا، یہ لوگ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ جلد تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے اور اس مرتبہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں کے لئے انصاف لیکر ہی دم لیں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.