نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے سے سپریم کورٹ متنازع ہوئی: احسن اقبال

 

وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعدالت کے فیصلے پر تحفظات رکھنا ہمارا حق ہے ، نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے سے سپریم کورٹ متنازع ہوئی ہے ، عدلیہ کی طرح پارلیمنٹ بھی ریاست کا اہم ستون ہے دونوں کا احترام لازم ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے آج تک ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو نہیں مانا ، عدلیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ سیاسی تنازع سے بالاتر ہو ، اگر کوئی سیاسی بحران کا زریعہ بن رہا ہے تو اسے اپنے کردار پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

احسن اقبال مزید کہنا تھا اگر نگران سیٹ اپ 90 روز سے زیادہ عرصے کا ہوا تو ملک میں معاشی عدم استحکام ہوگا ، سیاسی انتشار اور بے یقینی سے بچنا چاہیے، کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہا امریکہ اور اب یورپ کی جانب سے پاکستان کا نام اکانامی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش کے پیچھے اور مقاصد ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.