نواز شریف کے انکشافات، پیپلزپارٹی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

کراچی: (بادبان نیوز) پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے الزامات خطرناک ہیں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، نوازشریف کو بھی ان الزامات کے بعد کئی سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کو وزارتوں سے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف بتائیں انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا، اگر انہوں نے سرجھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہداللہ خان کو وزارتوں سے کیوں نکالا، جب نیب عدالت سے سزا کا خدشہ ہے تب نواز شریف بول رہے ہیں۔

مولابخش چانڈیو نھ کہا کہ نوازشریف آج بھی خود کو بچانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، الزامات لگا کر اور دوسروں کو ذمہ دار قرار دے کر بچ نہیں سکتے، ہمت ہے تو حالات کا مقابلہ کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*