نیب ریفرنس: نواز، مریم کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ نواشریف، مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل 2 بجے دیئے جائیں گے۔ استثنیٰ کی درخواست وکیل امجد پرویز نے دائر کی۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو بطور گواہ اور اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو دو بجے سنایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:قوم بیگم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کرے

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے بدھ کی صبح 9 بجکر پچاس منٹ پر لاہور ایئر پورٹ سے براستہ دوحہ لندن پہنچے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ نواز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کوئی سیاسی بات نہیں کرونگا، انہوں نے قوم سے کلثوم نواز کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا پانچ ماہ بعد والدہ سے ملے، وہ بہت کمزور اور ان کی رنگت پیلی نظر آئی، انہوں نے دعا کی کہ اللہ میری اور سب کی مائوں کو مکمل صحت عطافرمائے۔ سابق وزیر اعظم 22 اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.