نیشنل سیونگز کا موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

قومی بچت ڈیجیٹل موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعے عوام اپنی سرمایہ کاری کا حساب کتاب باآسانی رکھ سکتے ہیں اور اس کے لئے کہیں جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قومی بچت ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس اور سرٹیفکیٹ کی معلومات اب گھر بیٹھے حاصل کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ اس ایپلیکشین کے ذریعے مختلف سکیموں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفید معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں موبائل پر ایس ایم ایس اور ای میل کر دی جائے گی جبکہ پرائس بانڈز کے نتائج بھی معلوم کئے جا سکیں گے۔ ڈائریٹر جنرل آف نینشل سیونگز ظفر مسعود نے دنیا نیوز کو بتایا کہ عوام کو منافع کا حصول آسان سے آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ مستقبل میں بھی ادارہ مزید سکیمیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.