نیوزی لینڈ کیخلاف بلے بازوں کو تکنیک بہتر بنانا ہوگی :فلاور

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے بلے بازوں کو تکنیک بہتر بنانا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ابھی ہمارے پاس پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بائونسرز کھیلنے تربیت لینا ہوگی، ایک سوال کے جواب میں گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ فخر زمان انجری سے چھٹکارا پا رہے ہیں اور جلد ہی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بائولرز کو میچ میں کامیابی کیلئے فاسٹ اور سپن بائولرز کو بھی اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*