نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں سینئرز پرفارم نہ کرسکے :سرفراز احمد

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ پرفارمنس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، ہیڈ کوچ مِکی آرتھر نے کہا ہے سیریز میں سینئرز پرفارم نہ کر سکے، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں۔

کیویز کے ہاتھوں پانچ صفر کی بدترین شکست نے کپتان سرفراز احمد کو بلے بازوں کی پرفارمنس سے مایوس کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر نہیں چلا، ٹی ٹونٹی سیریز میں خامیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ہیڈ کوچ مِکی آرتھر بھی سینئر پلیئرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث سہیل کی بیٹنگ کو سراہا۔ مکی آرتھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلی ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب ورلڈ کپ 2019 کومد نظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.