نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات جانئے بادبان سپورٹس میں۔

بادبان رپورٹ
نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور نیپال کی ویمن بلائنڈ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اور پانچواں میچ اسلام آباد میں ہوگا۔