ن لیگ اداروں کی عزت نہیں کریگی تو پارلیمنٹ بے وقعت ہوجایئگی: فاروق ستار

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیں سپیس نہیں دے رہے، وزیر اعلیٰ سندھ ہماری مشکلات میں کمی کریں ایسا نا ہو کہ ان کی مشکلات بڑھ جائیں۔ انہوں نے کہا گرفتاریوں کا سلسلہ پھر شروع ہو چکا ہے، کارکنوں کو خوفزدہ اور ڈرایا جا رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا سہیل قریشی کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا تو باقی ساتھی پی ایس پی میں چلے گئے، رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد علی کو علی الصبح گرفتار کیا گیا، انھیں فوری رہا کیا جائے، کارکنوں میں اب اضطراب بڑھتا جا رہا ہے۔ کنونیر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہمیں عدالت اور عدالتی فیصلوں کا احترام بھی کرنا چاہیے، ہمارے کارکنوں کی فوج ہمارے ساتھ پیشوں پر نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں پیشی پر سیاسی جماعت کے حامیوں کی بھرمار ہوتی ہے، مسلم لیگ ن سیاسی اور جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچائے، اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ہے وہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا عدالتوں میں پیش نہ ہونا ملک اور سیاسی عمل کے لئے اچھا نہیں ہے، ن لیگ سے ورکنگ ریلیشن شپ جاری رکھیں گے، کراچی پیکیج کی میٹنگ کو ملتوی نہیں ہونا چاہیئے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.