ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ تمام ٹکٹ مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا.

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سینیٹ کے شیڈ ول میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ اس فیصلے کے ساتھ پی پی 30 سرگودھا میں بھی ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا ہے.

یاد رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے بہ حیثیت پارٹی سربراہ تمام فیصلے کالعدم قرار پائے تھے، جس کی زد میں‌ سینیٹ کے لیے جاری کردہ ٹکٹس بھی آئے.

اس بحران سے نکلنے کے لیے ن لیگ نے ایک تکنیکی راستہ اختیار کیا اور پارٹی کے سینئر رہنما اور چیئرمین راجا ظفر الحق نے سینیٹ کے ٹکٹ جاری کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ بہ طور چیئرمین ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*