وائٹ ہائوس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس استعفیٰ دے رہی ہیں۔ وہ دو ہزار سولہ کے انتخابات سے پہلے سے صدر کی قریبی مشیر ہیں۔

ہوپ نے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے بند کمرے کے اجلاس میں متعدد سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا تھا۔

میڈیا کے مطابق کمیٹی دو ہزار سولہ کے انتخابت میں روس کی مداخلت کی تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہکس نے ایوان کے پینل کو بتایا کہ کئی بار اُنہیں سفید جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہکس پریشان تھیں، ہوپ کے استعفیٰ کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*