واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کرادیا

سماجی روابط کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون متعارف کرا دیا جس کی مدد سے صارفین کسی بھی پیغام کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب واٹس ایپ کے ڈویلپرز نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کروایا ہے ۔ صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے ایسے پیغامات کو مٹا سکتے ہیں جو ان کیلئے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر اُس صورت میں کار آمد ہے جب کوئی پیغام کسی غلط گروپ میں بھیج دیا گیا ہو یا اس پیغام میں کوئی غلطی ہو۔ ایسی صورت میں صارف کو پہلے ناپسندیدہ پیغام کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔پھر اوپن مینیو میں سے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ کی آپشن کا استعمال کر نا ہوگا ۔ یاد رکھیے کہ آپ کے پاس یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے بہت ہی محدود وقت ہے کسی بھی صارف کے پاس صرف 7 منٹ کا وقت ہو گا کہ وہ اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دے۔ سات منٹ کے بعد یہ سہولت ختم ہو جاتی ہے اور اپنا پیغام واپس لینے یا مٹانے کی کوئی صورت باقی نہیں رہتی۔ یہ سہولت صرف آئی فون اور اینڈرائڈ پر اس ایپ کے تازہ ترین ورژن کے لیے دستیاب ہے۔
This entry was posted in Science and Technology, اہم خبریں. Bookmark the permalink.