ورلڈ بینک کے سربراہ عہدے سے مستعفی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : جم یانگ کم یکم فروری 2019 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جب کہ ان کی مدت ملازمت 2022 میں ختم ہونا تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جم یانگ کم نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔

امریکا سے چلنے والا ورلڈ بینک دنیا میں ترقی پزیر ممالک کی امداد کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے تاہم اس کی کئی پالیسیز متازع ثابت ہوئی ہیں۔