ورلڈ کپ پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان عامر آوٹ شترہ رکنی برطانوی دروہ ٹیم کآ اعلان عامر آور آصف ٹیم کآ حصہ تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

“17رکنی ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، عامر آئوٹ، عابد شامل
پاکستان کرکٹ ٹیم جو کہ انضمام ، مکی آرتھر اور سرفراز سے مل کر چنی گئی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
فخرزمان ، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، بابر اعظم، سرفراز،شعیب، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، جنید خان ، حسن علی، پندرہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں
دورہ انگلینڈ کے لئے سترہ رکنی ٹیم میں محمد عامر اور آصف علی بھی شامل
بادبان رپورٹ
لاہور انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں محمد عامر کو ڈراپ کر کے جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،نوجوان بیٹسمین محمد عابد،فاسٹ بائولرمحمد حسنین،جنید خان اور حارث سہیل ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ محمد رضوان،عمر اکمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔محمد حفیظ کی ورلڈ کپ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے،محمد عامر اور آصف علی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شامل ہیں۔جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے کہا کہ میں بڑا خوش نصیب ہوں کہ میں نے پاکستان کے لیے 5ورلڈ کپ کھیلے جن میں سے ایک ورلڈ کپ جیتا بھی ہے، میں نے جیت کا مزہ بھی چکھا ہے اور ہار بھی دیکھی ہے،انہوں نے کہا کہ 15کھلاڑی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیے گئے ہیں، جبکہ 2 اضافی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے رکھے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں 22مئی تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔انضمام الحق نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔اس کے علاوہ فخر زمان، امام الحق ،عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 22مئی تک ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔عماد وسیم سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے لیکن ٹیم کمبی نیشن اور صورت حال کے باعث انہیں تھوڑی فیور دی گئی ہے