وزارت اطلاعات ساس بہو کی لڑائی میں پھنس گئی۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات کو کسی بھی قسم کی بریفنگ دینے سے انکار کر دیا،سیکرٹری اطلاعات کو ریڈیو پاکستان میں تین ماہ قبل زدو کوب بھی کیا گیا تھا۔انفارمیشن منسٹری میں آگے کیا ہونے جا رہا ہے تمام تفصیلات جانئے صرف بادبان نیوز پر۔

رپورٹ سہیل رانا
وزارت اطلاعات ساس بہو کی لڑائی میں پھنس گئی

وفاقی وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات کو پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی عمارت میں داخلہ بند
ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات کو کسی بھی قسم کی بریفنگ دینے سے انکار کر دیا،سیکرٹری اطلاعات کو ریڈیو پاکستان میں تین ماہ قبل زدو کوب بھی کیا گیا تھا


پریس انفارمیشن ، ڈائریکٹ آف گزشتہ تین ماہ سے الیکٹرانک میڈیا تین ماہ قبل جل کر راکھ ہو چکا ہے ، حکومت اور پاکستان کا دفاع کرنے والی وزارت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

کل بھوش کیس کا فیصلہ 18فروری کو سنایا جانا ہے ، بھارت کے صحافیوں کو ہالینڈ نے 130ویزے جاری کر دئیے ،پاکستان کا ہالینڈ میں سفارتخانہ ابھی تک کسی صحافی کو ویزہ جاری نہ کر سکا

سیکرٹری اطلاعات ابھی تک کسی صحافی کو ویزہ دلوانے میں ناکام رہے ہیں ، ایک طرف وزارت ساس اور بہو کی لڑائی میں پھنسی ہوئی ہے تو دوسری طرف وزارت اطلاعات کو ئی پالیسی نہیں بنا رہی کہ کل بھوشن کے فیصلے بعد اس کی پالیسی کیا ہوگی،