وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جن کا ائرپورٹ پر وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری، وزراء کابینہ کے ارکین، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران نے استقبال کیا جبکہ گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنر محمد اچکزئی نے استقبال کیا۔ گورنر ہائوس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزراء، اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین سے ملیں گے۔ وزیراعظم کو چیف سیکرٹری صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم شام 4 بجے گورنر ہائوس میں میڈیا سے کفتگو بھی کریں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.