وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کیخلاف حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست کن وجوہات پر مسترد۔ جانئے رپورٹ میں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے عدالتی فیصلے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل سننے کے بعد فیصلے میں قرار دیا کہ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے حقائق کو نظرانداز کیا تاہم درخواست میں کوئی ایسے قانونی نکات نہیں اٹھائے گئے جس پر نظر ثانی کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اکرم شیخ کے مطابق عدالت سے گزشتہ فیصلے میں غلطیاں ہوئیں تاہم ہماری رائے کے مطابق حنیف عباسی کی درخواست میں وزن نہیں اس بنا پر نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔