وزیراعظم کا پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم پاناما لیکس میں شامل 250 سے زائد افراد ٹیکس ایمنسٹی لے چکے ہیں اور پاناما لیکس کی بیشتر کمپنیاں بھی چین منتقل کی جاچکی ہیں۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
وزیراعظم کا پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم

پاناما لیکس میں شامل 250 سے زائد افراد ٹیکس ایمنسٹی لے چکے ہیں اور پاناما لیکس کی بیشتر کمپنیاں بھی چین منتقل کی جاچکی ہیں۔  

وزیراعظم عمران خان نے پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پاناما لیکس میں شامل 250 سے زائد افراد ٹیکس ایمنسٹی لے چکے ہیں اور پاناما لیکس کی بیشتر کمپنیاں بھی چین منتقل کی جاچکی ہیں۔ 

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل 175 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا جب کہ 78 افراد کی معلومات نا مکمل تھیں جن کی تلاش کے لیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔