وزیراعظم کا ڈاکٹر روتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنانے کا اعلان

وزیراعظم نے اپنے بیان میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کی پاکستان میں طب کے شعبے میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جرمنی میں پیدا ہوئیں لیکن ان کا دل پاکستان میں دھڑکتا تھا، ڈاکٹر روتھ نے پاکستان میں جذام کے مرض کے بارے میں شعور اور علاج کے لیے زندگی وقف کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ کی خدمت، جذبے اور پاکستان سے محبت کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.