وزیراعظم کی ھدایت پر وزیر خارجہ کا پارلیمانی لیڈران کو خط تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بڑا قدم، اہم قومی امور اور نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کا فیصلہ

٭ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس بلالی

٭ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو خطوط روانہ

٭ مشاورتی کانفرنس 28 مارچ کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی

٭ دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے المناک واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان مرتب ہوا تھا: شاہ محمود قریشی

٭یہ نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے نتیجے میں قومی اتفاق رائے کا مظہر تھا: شاہ محمود قریشی کے خط کا متن

٭ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلو ہیں : شاہ محمود قریشی

٭ خارجہ پالیسی کی جہات کے حامل مختلف پہلو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں : شاہ محمود قریشی

٭ کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کے عوامی وعدہ کی پاسداری بھی نیشنل ایکشن پلان میں شامل ہے : شاہ محمود قریشی

٭ اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق ذمہ داریوں اورانسداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق عالمی تقاضوں پر عمل درآمد بھی قومی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے : شاہ محمود قریشی کے خط کا متن

٭ دہشت گردی کے خلاف ہماری جہد مسلسل کے اعادے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں: شاہ محمود قریشی کا پارلیمانی قائدین کو خط

٭ یہ مشاورت پاکستان کی قومی حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے ہمارے عزم کے تسلسل اور اس کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرے گی : شاہ محمود قریشی

٭ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد واضح طور پر پاکستان کے عوام کے طویل المدتی مفاد میں ہے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پارلیمانی قائدین کو خط