وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کا چراٹ کا دورہ، ایس ایس جی کی قربانیوں کو سراہا

 

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز چراٹ کا دورہ کیا اور کمانڈوز کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں ایس ایس جی سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ ایس ایس جی کی شہادتیں اور قربانیاں ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔ کارگل، سوات اور ضرب عضب سمیت تمام آپریشنز میں ایس ایس جی کی کارکردگی مثالی رہی۔

اس موقع پر ایس ایس جی کے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جبکہ انہیں ایس ایس جی کی صلاحیتوں، تنظیم اور کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرِ دفاع اور کور کمانڈر پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.