وزیر آباد: وزیر اعلیٰ کا گندم خریداری مرکز کا دورہ، ناقص انتظامات پر انچارج معطل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے۔ انہوں نے وزیر آباد میں گندم خریداری مرکز پر چھاپہ مارا اور انتظامات میں بدنظمی پر انچارج کو معطل کر دیا۔ وزیر آباد میں انتظامیہ شہباز شریف کے دورے سے لاعلم تھی اور وزیر اعلیٰ کو اچانک گندم خریداری مرکز میں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی۔ وزیر اعلیٰ نے گندم خریداری مہم اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کاشتکاروں سے باردانہ کی تقسیم کے بارے میں پوچھا اور ان کی شکایات بھی سنیں۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.