وزیر اعظم عمران خان اور انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کے بیانات میں تضادات کیوں ؟ سینیٹر رضا ربانی نے نئے سوالات اُٹھا دئے۔ بادبان رپورٹ

بادبان الرٹ : سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں نئے سوالات اُٹھا دئے۔ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کوبھی اعتماد میں لینا چاہئے کہ اُن کا سعودی عرب دورے کے حقائق کیا تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم کسی کو سعودی عرب حملہ نہیں کرنے دیں گے اور فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی مکمل حفاظت کریں گے۔ ان دونوں بیانات میں تضادات کیوں ؟ وزیر اعظم عمران خان اور انفارمیشن منسٹر کے بیانات میں تضادات سامنے آئے ہیں  جو قابل اعتراض ہیں ۔ کیا حکومت نے چائنہ کو سعودی عرب کی ہونے والی سرمایہ کاری کے بارے میں میں آگاہ کیا اور اعتماد میں لیا؟ 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.