وزیر خارجہ خواجہ آصف آج ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق خواجہ آصف آج ترکی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی ترکی کے دورے پر ہوں گے۔ ترکی کے دورے کے دوران وزیر خارجہ ترک سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور امریکی نئی پالیسی سے متعلق بات کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے نئی امریکی پالیسی آنے کے بعد امریکا کا دورہ مؤخر کر کے چین، ایران، ترکی اور روس سمیت دیگر ممالک کے دورے شیڈول دیئے ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.