وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ترک وزیر اعظم بنیالی یلدرم سے ملاقات

انقرہ:  وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات میں ترک قیادت کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔ ترک وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی بھیجا۔ خواجہ آصف سے ملاقات میں ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانیں گنوائیں، عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے۔ ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو بھی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
This entry was posted in بین الاقوامی, قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.