وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے امریکی سفیر سموئیل ڈی براون بیک نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور باہمی مفاد کے متعدد معاملات خصوصاً مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن عامہ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام محبت، امن اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی بین المذاہب رواداری کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قوموں اور انکے عوام کے درمیان بقائے باہمی ، رواداری اور امن کے فروغ میں تنظیموں اور اداروں کے درمیان بین الاقوامی کوششوں اور تعاون کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی سفیر براؤن بیک نے بقائے باہمی ، لچک اور ہم آہنگی پر مبنی پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی