وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر جاپان روزانہ بادبان رپورٹ کے مطابق دورے کی دعوت مشیر خارجہ جاپان نے دی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،جاپان کے وزیر خارجہ مسٹر تارو کونو کی خصوصی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

اس دورہ کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے جاپانی ہم منصب اور نائیب وزیراعظم مسٹر تارو آسو سمیت جاپان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیرز (JIAA) کا دورہ کریں گے اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے

جاپان میں وزیر خارجہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے

توقع کی جارہی ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ ء جاپان، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا