وزیر خزانہ کے استعفیٰ کا معاملہ ایک دو روز میں کلیئر ہو جائے گا: رانا ثناء

 
رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کا شاہانہ دورہ کیا۔ پروٹوکول کے باعث ان ڈور وارڈز کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رانا ثناء اللہ الائیڈ ہسپتال کے نیورو وارڈ میں آئی سی یو کے افتتاح کیلئے پہنچے تو ہسپتال انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی۔ تمام بستروں کو مریضوں سے بھر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء بولے دھرنا سیاست کے موجد عمران خان ہیں۔ انہوں نے دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات میں جلد بریک تھرو کا اشارہ بھی دیدیا۔ رانا ثناء اللہ نے نامعلوم قوتوں کا بھی ذکر کیا۔ وزارت خزانہ سے متعلق سوال پر وزیر قانون پنجاب بولے، فنانشل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، وزیر خزانہ کے استعفیٰ کا معاملہ ایک دو روز میں کلیئر ہو جائے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.