وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وسیم خان کو بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔

47 سالہ وسیم خان لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکے ہیں اور وہ فروری 2019 کے آغاز میں ایم ڈی پی سی بی کا چارج سنبھال لیں گے۔

وسیم خان برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر تھے، وہ ڈربی شائر، سسیکس اور واروک شائر کاؤنٹی کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔