Breaking News

وفاقی حکومت سندھ کو بجٹ کا مکمل شیئر نہیں دے رہی، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی: (بادبان نیوز) وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو بجٹ کا مکمل شیئر نہیں دے رہی، ارسا سندھ کو 55 فیصد کم پانی فراہم کر رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی مضبوط حکمرانی ہے، کوئی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے رواں سال 127 ارب روپے کم دیئے۔ میاں نواز شریف کراچی کے لئے 25 ارب کا اعلان کر کے گئے، مگر ایک ٹکا نہ دیا۔

وزیرِاعلی سندھ نے کہا کہ دس سال میں صوبے میں ہر شعبے میں کام کیا۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہونے کے باجود لوگ (ن) لیگ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی مضبوط حکمرانی ہے، کوئی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے امن و امان، صحت اور تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی آئندہ پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved