وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

  وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس فوری طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔ شہری پندرہ جنوری تک ایسے ہتھیار مجاز ڈیلر کے ذریعے سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کروا لیں اور متعلقہ ضلعی پولیس افسر یا پولٹیکل ایجنٹ سے تصدیق کرا لیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، جو افراد خودکار اسلحے کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل نہ کرانا چاہیں وہ متعلقہ افسران کو ہتھیار جمع کروا کے 50 ہزار روپے وصول کر سکتے ہیں۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.