وفاقی وزیرِ اطلاعات اور عمران خان حکومت کو فیل کرنے کے لئے دانیال گیلانی اور شفقت جلیل نواز شریف اور شہباز شریف کے ایجنڈے پر گامزن۔قیصر بنگالی نے بیان دے کر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا۔۔مکمل تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ

قیصر بنگالی نے بیان دے کر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

وفاقی وزیر اور عمران خان حکومت کو ناکام کرنے کے ایجنڈے پر مریم اورنگزیب کی ٹیم شفقت جلیل کی زیرِ سربراہی میدان میں ۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو ، پی آئی او  آفیسر اور ایڈیشنل سیکرٹری پر تعینات شفقت جلیل، لینڈ مافیا کا فرنٹ مین ہے۔ تین نسلوں سے کامیاب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ناکام کرنے کے لئے مریم اورنگزیب اور مریم نواز کی ٹیم کا فعال رکن شفقت جلیل اور دانیال گیلانی سرگرمِ عمل۔

دانیال گیلانی حکومت کے خلاف ایک ایجنڈے کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ کیا وفاقی وزیر اسکی تحقیقات کریں گے ؟یہ  تمام میڈیا کو حکومت کے خلاف بھڑکانے میں مصروف ہیں۔جب وزیر اطلاعات کی ٹیم کا سینٹر فارورڈ  مخالف ٹیم کے ساتھ ملا ہو اور گول کیپر دانیال گیلانی ہو تو مخالف ٹیم کیسے گول نہیں کرے گی۔

وزیر اطلاعات کے اس بیان نے کہ ڈالر نیچے آئے گا، مافیا کے سامنے دیوار بنانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن کیا حکومت ایک سال میں معیشت کو پٹڑی پر لائے گی؟

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.