Breaking News

وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن کے روبرو این اے 120 ضمنی الیکشن کیس کی سماعت کے دوران پرویز ملک کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پرویز ملک کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پرویز ملک نے انتخابی مہم سے دستبرداری کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔

وکیل پرویز ملک نے بتایا کہ ان کے موکل پر ترقیاتی فنڈز کے اعلان اور حکومتی مشینری کے استعمال کا الزام ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار کہاں ہیں، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ کیا پرویز ملک کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے انچارج ہیں، وکیل پرویز ملک نے کہا کہ پرویز ملک مہم کے انچارج تھے جس سے دستبردار ہوگئے ہیں، پرویز ملک کی جانب سے کسی ترقیاتی فنڈز کا اعلان نہیں کیا گیا۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ کیا ابھی مریم نواز کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی انچارج ہیں، وکیل پرویز ملک نے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کا حلف نامہ تسلیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی تھی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved