ووٹ کو عزت دو ہمارا منشور، جو مشن چُن لیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا: نواز شریف

ووٹ کو عزت دو ہمارا منشور، جو مشن چُن لیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا: نواز شریف

Last Updated On 13 March,2018  07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ اعظم نے ووٹ کو عزت دو کو منشور قرار دیدیا، کہتے ہیں کہ جو مشن چُن لیا، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ چیئرمین سینیٹ کو چابی والا کھلونا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل سب نے تماشا دیکھ لیا، تم جیت کر بھی ہار گئے اور ہم ہار کر بھی جیت گئے۔

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے دھواں دار خطاب میں کہنا تھا کہ ترقی کی بات کرنے والا آج سب سے زیادہ نشانہ بنا ہوا ہے، مجھے اپنی جان نہیں قوم کی آن کی پرواہ ہے۔ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، پاکستان کی ترقی ایجنڈا ہے۔ میں آج اپنے کسی کیے کی سزا نہیں بھگت رہا، روز نیب کی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں، مجھے کوئی بتائے کہاں پر کرپشن کی، ووٹ کی عزت اور احترام کی بات کرتا ہوں اس لیے مجھ پر مقدمے قائم ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جیسے 70 سال گزرے ہیں، ویسے 70 سال دوبارہ نہیں گزرنے چاہئیں۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے کارکنوں کو ساتھ ملا کر چلوں گا۔ جو مشن چن لیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ہمارے منشور میں 4 الفاظ ہوں گے ووٹ کو عزت دو۔ عام انتخابات کو آپ نے ریفرنڈم بنانا ہے، ووٹ کی عزت ہو گی تومینڈیٹ کی ہو گی، میرے سامنے اگر کسی کی حیثیت ہے تو وہ عوام ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.