ویرات کوہلی نے دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا

 

خبر گردش کر رہی ہیں کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ کی جانب سے 11 کروڑ کی اسپانسر شپ آفر کی گئی جسے ویرات کوہلی کی وجہ سے ٹھکرانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کرنا تھا جسے انہوں نے منع کر دیا۔ ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے اسپانسر شپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.