وینا ملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہو جاتی ہے جبکہ کامیاب زندگی کیلئے تلخی نہیں بلکہ صبر کرنا چاہیے، شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صرف معیاری کام ہی کروں گی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا میں نے زندگی میں بعض اوقات جذباتی فیصلے کئے ہیں جنکی وجہ سے مشکلات آئی ہیں، اس لیے میں اب سمجھ چکی ہوں کہ کامیاب زندگی کیلئے انسان کو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ صبر پیدا کرنا چاہیے کیونکہ جب آپ صبر کرتے ہیں تو آپ کیلئے کامیابیوں کے دروازے بھی کھل جاتے ہیں۔ انہوں اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر اپلوڈ کیں، جنہیں ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔  
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.