وینس میں فلمی میلہ، جارج کلونی کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

نہروں کا شہر وینس ایک بار دنیا کی نظروں میں، وینس فلم فیسٹول میں کامیڈی کرائم فلم سب اربیکون کے پریمیئر کی تقریب ہوئی جس میں اداکار اور ہدایتکار جارج کلونی نے اہلیہ ایمل کے ہمراہ شرکت کی۔ رواں سال جون میں جڑواں بچوں کی ماں بننے کے بعد ایمل پہلی بار کسی تقریب میں شریک ہوئیں۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار میٹ ڈامون اور جولین مور کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو دیکھنے کے لئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ادکاروں نے اپنے مداحوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔ فلم سب اربیکون میں انیس سو انسٹھ میں امریکا کے ایک پرسکون شہر کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ شہر کا سکون غارت کرنے جرائم پیشہ گروہ پہنچ جاتا ہے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.