ٹرمپ، مودی سن لیں پاکستان شوق شہادت کا نام ہے، سراج الحق

ملکی بقا و سالمیت کے لیے قوم متحد و متفق ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوانتہائی عبرتناک انجام سے دوچارہونا پڑے گا۔ ثمر باغ جندول میں 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلیے ہمارے آبائو اجدادنے بیش بہا قربانیاں دیں اور اب بھی ملک کی حفاظت کے لیے ہمارے نوجوان پرعزم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں جانوروں کے ساتھ معمولی ظلم پر لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں وہی میانمار میں جاری ظلم اور دہشت گردی پر پوری دنیا خاموش ہے؟، 8 ستمبر کو لاہور تا اسلام آباد مارچ اور 11ستمبر کو پاکستان میں میانمار کے سفارتخانے کا گھیرائو کرینگے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.