Breaking News

ٹریفک رش کے باوجود کھانا منٹوں میں، چین میں ڈرون ڈلیوری سروس کا تجربہ

شنگھائی: (بادبان نیوز) ٹریفک کے شدید رش کے باوجود کھانا منٹوں میں گھر پہنچ جائے اب ناممکن نہیں رہا۔ چین کے شہر شنگھائی میں ڈرون کے ذریعے کھانا پہنچانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔

ڈرون کے ذریعے شنگھائی کے جِن شان انڈسٹریل پارک کے علاقے میں 58 مربع کلومیٹر تک جدید سروس میسر ہو سکے گی۔ ڈرون پانچ کلوگرام وزن تک لے کر اڑ سکتا ہے اور 70 میٹر کی بلندی پر پرواز کر کے منٹوں میں گرما گرم کھانا گھر پہنچا سکتا ہے۔

ڈرون میں خاص سینسرز لگے ہیں جس سے اسے اڑانے والے کو راستے میں آنے والی مشکلوں اور رکاوٹوں کا پتہ چل سکے گا اور وہ انہیں حل کر سکے گا۔ حکام نے ڈرونز کے ذریعے کھانا پہنچانے کے لئے 17 روٹس کی منظوری دے دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved