ٹنڈو آدم میں سابق صدر آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سابق صدر آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ میڈیکل کالج کے افتتاح اور جلسہ عام میں شرکت کیلئے ٹنڈو آدم پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا۔

ان کے استقبال کیلئے ہیلی پیڈ پر ریڈ کارپیٹ بھی بچھایا گیا تھا تاہم جیسے ہی سابق صدر کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ کے اوپر پہنچا نیچے بچھا سرخ کالین ہوا میں اڑنے لگا۔

سرخ قالین اڑ کر ہیلی کاپٹر کے پنکھوں سے بھی الجھ سکتا تھا جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

تاہم پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا اور ہیلی کاپٹر کسی بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔