ٹھٹھہ: ساحلی علاقے میں زائرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 15 لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں زائرین کی 2 کشتیاں الٹ گئیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے جن میں سے 20 کو بچا لیا گیا ہے اور 15 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ٹھٹھہ سمیت قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی سی نے وزیراعلیٰ کو واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 15لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 20 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 کشتیوں میں سوار 60 سے زائدافراد پیر پٹھوکے مزار پر جا رہے تھے۔ ہوا تیز ہونے کے باعث کشتیاں ٹکرانے سے واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اندھیرا ہونے سے پہلے ریسکیو آپریشن مکمل کیا جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*