ٹیکسلا کی پہاڑیوں سے دو دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ بارود برآمد.

ٹیکسلا تھانے کے آفیسر اظہر گوندل نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ٹیکسلا کے پہاڑوں میں موجود ایک ڈیرے سے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔ دہشت گردوں کی شناخت جاوید اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں دہشتگردوں کے خلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے 200 ڈیٹونیٹر،500 میٹر تار اور بارود کے 15 پیکٹ سمیت جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مارگلہ ہلز میں ایک ڈیرہ پر اسلحہ بارود چھپا رکھا تھا.جنکاٹارگٹ اسلام آباد پنڈی کی اہم تنصیبات تھیں ، ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.