پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا معاملہ: ن لیگ سے 26 ستمبر تک جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخی، نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی مداخلت سے روکنے کے حوالے سے دائر درخواستیں یکجا کر دیں، ن لیگ کے وکیل سے 26 ستمبر تک جواب طلب کر لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواستوں پر سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور دیگر کی جانب سے چار درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں بالخصوص پارٹی معامعلات میں مداخلت سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن نے تمام درخواستیں یکجا کردی، ن لیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.