پاناما لیکس : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بھی عدالت میں جانے کا اعلان

siraj

لاہور(بادبان ٹی وی)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی پاناما لیکس پر عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں کرپشن میں نام آنے کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے قوم کو ٹی او آرز کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر عدالت سے رجوع کر رہے ہیں ۔ میں پیر کو اپنے قانونی مشیروں سے اس بارے میں مشاورت کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر حکمرانوں کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ دنیا میں جہاں بھی پاناما لیکس کی وجہ سے شور اٹھا وہاں کے حکمران اخلاقی طور پر مستعفی ہوگئے لیکن ہمارے حکمرانوں کو شرم نہیں آرہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر سڑکوں پر آنا پڑا تو بھی دریغ نہیں کرینگے

This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.