پاناما کیس: عمران نے حسین نواز کے 2 انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ جمع کرا دیئے

  عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے متفرق درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات جمع کرائیں جن میں حسین نواز کے 19 جنوری 2016ء اور 4 اپریل 2016ء کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متفرق درخواست کے ساتھ لف اضافی دستاویزات بالکل درست ہیں اور اضافی دستاویز کی ایڈوانس کاپی وکیل شریف فیملی کو دے دی گئی ہے، اضافی دستاویز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل کو دونوں انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.