پانچ ہزارکا تنازع، مناواں کے 2 بھائی ترکی میں قتل

پانچ ہزارروپے کے تنازع پر مناواں کے 2 بھائی ترکی میں قتل کر دئیے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، والدہ صدمے سے نیم بیہوش ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے مناواں کے دو بھائی توصیف اور احسن روزگار کے سلسلہ میں غیر قانونی طریقے سے ترکی گئے تھے وہاں ان کا اپنے دوست بابر کے ساتھ مبینہ طو رپر پانچ ہزار روپے کا تنا زع چل رہا تھا، گزشتہ روز بابر نے طیش میں آ کر دونوں بھائیوں توصیف اور احسن کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھات اتار دیا ۔ ترکی کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز م کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور بچوں کی میتیں پاکستان لانے میں تعاون کیا جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.